• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“ہم روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کر رہے ہیں” صدر جوبائیڈن نے سخت ترین پابندیوں کا اعلان کردیا

Mar 9, 2022

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج وہ روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کو نہ صرف کانگریس بلکہ امریکہ کے عوام کی بھی تائید حاصل ہے، امریکی لوگوں نے آگے بڑھ کر یوکرین کی مدد کی اور واضح کردیا کہ ہم پیوٹن کی جنگ کیلئے انہیں سبسڈی نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس پابندی کے اثرات امریکہ میں بھی نظر آئیں گے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن وہ مہنگائی کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے