• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ ہو گیا

Mar 9, 2022

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنائے جس میں امام الحق اور اظہر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، امام الحق نے 157 اور اظہر علی نے 185 رنز کی اننگ کھیلی ۔
پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم 459 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور مہمان ٹیم کو 17 رنز کے خسارے کا سامنا کرناپڑا، اس دوران میچ بارش سے متاثر بھی رہا۔
پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کیا اور کھیل کے پانچویں روز کے اختتام تک ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 252 رنز جوڑ لیے تھے ۔