• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Mar 10, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کیلئے نیپرانے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حاصل دستاویزات میں کہا گیا کہ نیپرا نے مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا ، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔
دستاویز کے مطابق بجلی کے 201 سے 300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ، 301سے700یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا۔