• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

راولپنڈی ٹیسٹ کی غیر معیاری پچ پر آئی سی سی میدان میں آگیا ، کرکٹ پاکستان کو زوردار جھٹکا

Mar 11, 2022

دبئی(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیا ہے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچ روز میں صرف 14 وکٹیں گرسکیں تھیں اور مقابلہ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 5 روز کے دوران وکٹ کے ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وکٹ پر نہ فاسٹ بولرز کیلئے کچھ تھا اور نہ ہی اسپنرز کو کوئی مدد ملی جس کی وجہ سے بیٹ اور بال میں یکساں مقابلہ نہ رہ سکا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اس وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا جارہا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے ، یہ ڈی میرٹ پوائنٹ پانچ سال تک ایکٹیو رہے گا ۔