نئی دلی (نمائندہ خصوصی) پٹروسی ملک بھارت کے زرِ مبادلہ ذخائر گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بڑھ کر 631 ارب 92 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جمعہ کے روز بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارت کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 394 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 631 ارب 92 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بھارت میں اب تک زرِ مبادلہ کی بلند ترین شرح 642.453 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ، یہ سطح 3 ستمبر 2021 کو عبور ہوئی تھی۔
بھارت کے زرِ مبادلہ ذخائر کتنے ہیں؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے
