• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مچھیرے کے جال میں ایسی مچھلی پھنس گئی کہ دیکھنے والوں کا رش لگ گیا

Mar 15, 2022

بنگلور (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مچھیرے کے جال میں نایاب کارپینٹر فش پھنس گئی جس کو دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق کرناٹک کے سمندر میں ایک مچھیرے کے جال میں آری کے منہ والی مچھلی پھنس گئی جس کو وہ ساحل پر لے کر آیا تو اسے دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔ یہ مچھلی انتہائی نایاب ہے اور اس کے شکار پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود مچھیرے نے 250 کلوگرام کی یہ مچھلی نیلامی میں فروخت کردی۔مچھلی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔