• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بعد قومی ٹیم کو بنگلہ دیش نے بھی ہرا دیا

Mar 16, 2022

ہملٹن (نمائندہ خصوصی)ویمن ورلڈ کپ قومی ٹیم کو چوتھے میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا ، بھارت ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے شکستوں کے ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے ۔
ویمن ورلڈ کپ کے 12ہویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے ، قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز ہی بنا پائی ۔
پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 91 کے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ،اوپنر سدرہ امین شروع سے لے کر آخر تک کریز پر کھڑی رہیں ، انہوں نے 104 رنز کی اننگز کھیلی اور نویں نمبر پر آؤٹ ہوئیں مگر کوئی اور کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے پایا ، پاکستان کی دوسری وکٹ 155، تیسری 183 ،چوتھی 184،پانچویں 186،چھٹی 186، ساتویں 188 اور نویں وکٹ 209 رنز پر گری ۔
دسویں اور گیارہویں نمبر کھیلنے والی نشرح سندھو اور غلام فاطمہ بالترتیب 9 اور 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں ۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر جب بنگلہ دیش کی ٹیم نے بلے بازی کا آغاز کیا تو ابتداء سے ہی محتاط انداز اپنایا ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے 9 اوورز میں 37 رنز بنائے جہاں اوپنر شمیما سلطانہ آؤٹ ہو گئیں ۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 79 کے سکور پر گری جب شرمین اختر عمائمہ سہیل کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئیں ۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں فرجانہ حق اور نگار سلطانہ نے 96 رنز بنائے ، جہاں نگار سلطانہ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔رومانہ احمد نے 16 رنز بنائے ۔ ٹاپ آرڈر فرجانہ حق نے 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔
ریتو مونی نے 11 رنز بنائے جبکہ فاطمہ خاتون بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو ئیں ۔