• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

روس یوکرین تنازع کے اثرات ، امریکہ اپنے محفوظ ذخائر سے تیل نکال کر فروخت کرنے لگا

Mar 17, 2022

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) روس اور یوکرین کے تنازع کے اثرات پوری دنیا کے ساتھ سپر پاور امریکہ پر بھی پڑنے لگے ، امریکہ نے اپنے محفوظ ذخائر سے تیل نکال کر بیچنا شروع کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق امریکہ کی جانب سے اپنے محفوظ ذخائر سے تیل نکال کر مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی مرکزی بینک نے سال 2018 کےبعد پہلی مرتبہ نئی مانیٹری پالیسی کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے شرح سود مین 0.25 فیصد کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، مہنگائی کی شرح مقررہ ہدف دو فیصد کے مقابلے میں 4.1 فیصد رہنے کی توقع بھی ہے ۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 2 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 927 ڈالر ہو گئی ، چاندی کی قیمت میں بھی فی اونس 18 سینٹ کمی آئی ۔