• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق صدر پرویز مشرف کی سنجے دت کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 17, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف کی سوشل میڈیا پر بھارتی سپر سٹار سنجے دت کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ پرویز مشرف وہیل چیئر پر موجودہ یں اور کافی کمزور دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے سامنے کی طرف سنجے دت کھڑے ہیں جو کسی سے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں ، پرویز مشرف اور سنجے کے کپڑوں سے محسوس ہوتاہے کہ یہ کسی کثرت خانے کا منظر ہے تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ تصویر کب اور کہاں پر کس نے بنائی ہے ۔