• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تحریک انصاف کے کتنے منحرف اراکین نے واپسی کیلئے پارٹی سے رابطہ کرلیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

Mar 20, 2022

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 منحرف اراکین نے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ بقیہ بھی جلد واپس آجائیں گے، جہانگیرترین گروپ سے بھی بات چیت کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہماری مشاورت سے ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے اتحادی بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں یا چند روز میں وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ شطرنج، چالیں اور مستقبل سب ہمارے پاس ہے، بادشاہ کو گرانے والوں کو راستے میں آنے والی مشکلات اور عمران خان کی مقبولیت کا تھوڑا بھی اندازہ نہیں تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا اجلاس جلدی طلب کرنا ہماری بھی خواہش ہے کیونکہ یہ معاملہ ختم ہونے کے بعد ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر لانے کے اقدامات کریں گے، حکومت کہیں نہیں جارہی اور آئندہ بھی نہیں جائے گی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کو ’امر بالمعروف ونہی عن المنکر‘ کا عنوان دیا جس کا مطلب نیکی کی تلقین اور برائی سے بچنا ہے۔