اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی کے بعد حکومت نےبھی نئی حکمت عملی مرتب کرلی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی نیوز کانفرنس کے بعد وزیر اعظم ، سپیکر اور دیگر وزراء کا رابطہ ہوا جس میں 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اب او آئی سی اجلاس کے بعد ہوگا ، حکومت نے 21 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ او آئی سی کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہوگا۔
بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی ، حکومت نے نئی حکمت عملی مرتب کرلی
