کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں پٹرول کے حصول کے لیے طویل قطار میں کھڑے 2 رکشا ڈرائیورز جان کی بازی ہار گئے، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں ہیں اور سخت گرمی میں گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنے کی کوفت اُٹھانے کے بعد بھی پٹرول نہیں مل پا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک طرف پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو دوسری طرف پٹرول ملک بھر میں کم یاب ہوگیا ہے۔پٹرول کے حصول کے لیے ایک پمپ سے دوسرے پمپ کا چکر لگاتے اور لمبی قطار میں انتظار کرتے کرتے دو ضعیف العمر رکشا ڈرائیورز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے رکشا ڈرائیورز کی عمریں 70 اور 72 برس تھیں جن کی کمائی کا واحد ذریعہ رکشا تھا جس سے وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے تھے تاہم پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے کام ٹھپ ہوگیا تھا۔
سری لنکا میں پٹرول کے حصول کیلئے لمبی قطار، 2 رکشا ڈرائیورز جان کی بازی ہار گئے
