• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شدت پسند بھارتیوں نے ایک بار پھر سنجے دت کو دہشت گرد قرار دے دیا

Mar 21, 2022

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو ایک بار پھر دہشت گردقرار دے دیا۔چند روز پہلے اداکار سنجے دت اور سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔تصویر میں سابق صدر پرویز مشرف کو وہیل چیئر پر بیٹھے جا سکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کوئی بات کرر ہے ہیں۔ دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے دونوں کسی جم میں ہیں۔ تاہم یہ تصویر کب کی ہے اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں دونوں کی ملاقات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ اتفاقی طور پر ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی صدر اور بالی ووڈ اداکار کی تصویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین سنجے دت اور جنرل پرویز مشرف کی ملاقات پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔بھارتی سوشل میڈ یا صارفین سنجے دت کو دہشت گرد قرار دے دیا اور سوال اٹھا یا کہ کیا بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس ملاقات کے بارے میں معلوم ہے۔