کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوگار عاصم اظہر نے اپنی دیرینہ دوست اداکارہ میرب علی سے منگنی کر لی۔
عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کیں اور کہا “ہم دونوں نے اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے منگنی کی ہے۔
عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی پر سوشل میڈیا پر ان سے منسوب ایک پرانی خبر شیئر کی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلوکار نے اداکارہ کو بہن قرار دیا تھا۔ اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے عاصم اظہر نے بتایا کہ یہ ایک جھوٹی خبر تھی جس کی وہ ایک سال پہلے بھی وضاحت کرچکے ہیں، یہ ان کی زندگی کا ایک حسین لمحہ ہے جس کا وہ لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔
گلوکار عاصم اظہر کی منگنی، لڑکی کون ہے؟
