• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین او آئی سی اجلاس میں اس لئے شرکت کر رہا ہے کیونکہ ۔۔۔ وزیر خارجہ نے اہم انکشاف کردیا

Mar 22, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنےمیں اجلاس کارگرثابت ہوگا،چین دنیا کو یہ بتانےکیلئےشرکت کررہاہےکہ وہ پاکستان اور مسلم امہ کےساتھ کھڑاہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ خطےمیں امن کےفروغ کی بات کی، پاکستان کی آزادخارجہ پالیسی کی بنیادرکھ دی،ہمسایہ ممالک کیساتھ امن ہماری خارجہ پالیسی کاحصہ ہے،ہم بھائی چارےکےفروغ کی بات کرتےہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری سےپاکستان معاشی بحران سےنکلےگا، ہم نےاکنامک ڈپلومیسی کوفروغ دیا، پاکستان کومعاشی بحران سےنکالناہے، سرمایہ کاری سےپاکستان میں غربت میں کمی ہوگی،انصاف کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا۔