• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں وزراءخارجہ اجلاس شروع ہو گیا

Mar 22, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں او آئی سی کا 48 واں اجلاس شروع ہو گیاہے جس میں 57 ممالک کے وزراءخارجہ اور مبصرین شریک ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کر رہے ہیں، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی اجلاس سے قبل چلایاگیا، اجلاس میں 150 سے زائد قراردادیں منظور ہونے کا امکان ہے جو کشمیر، فلسطین، اسلام فوبیا، ا±مّہ کے اتحاد سمیت مختلف مسائل و معاملات سے متعلق ہیں۔مسئلہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہو گا جس میں گذشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔
اجلاس میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل، مصر، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ سمیت کئی ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور عالمی اداروں کے سربراہان اور مندوبین شریک ہیں۔
اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر محمد سلیمان الجاسر، صومالیہ کے وزیر خارجہ عابدی سید موسیٰ علی، آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النورمحمدوف، مغربی افریقی ملک کوٹ ڈیو وا کی وزیر خارجہ کاندیا کمارا نی کامیسوکو، گیمبیا کے وزیرخارجہ ڈاکٹر میمدو تنگارا سمیت مختلف ممالک کے وفود بھی اجلاس میں ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی کل یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔