• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں اضافہ

Mar 23, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہو گئی ۔ عالمی میں سونے کی قیمت5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہو گئی۔