کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی ناراض اہلیہ اور تین بچوں کو کار میں آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ المناک واقعہ آسٹریلوی شہر برزبن میں پیش آیا ہے جہاں ہینا کلارک نامی خاتون اپنے شوہر روان باکسٹر سے ناراض ہو کر الگ رہنے لگی تھی۔ واقعے کے روز ہینا اپنے تین بچوں6سالہ عالیہ، 4سالہ لیانا اور 3سالہ ٹرے کو سکول چھوڑنے جا رہی تھی کہ راستے میں روان باکسٹر نے انہیں روک لیا اور گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
اس واردات سے ایک دن قبل ملزم نے اپنی اہلیہ کے فون پر ایک پیغام بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ ”یقینا بچے تمہیں ’مِس‘ کریں گے۔ تم اس طرح کسی کی زندگی تباہ کرکے خود سکون سے نہیں رہ سکتی ہو۔تم نہیں جانتی کہ ہر رات بچوں کے بغیر سونا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔اب میں تمہیں مزید اپنی زندگی برباد نہیں کرنے دوں گا۔“
ملزم کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔
شوہر نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو جلا کر مار ڈالا لیکن اس سے قبل اہلیہ کو کیا پیغام بھیجا تھا؟پریشان کن انکشاف
