• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نواز شریف جلد عوام میں ہونگے ، عمران خان کو خدا حافظ کہنے اسلام آباد جا رہے ہیں، مریم نواز

Mar 27, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جلد عوام میں ہوں گے جبکہ عمران خان کو خدا حافظ کہنے کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں ۔
گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والا مسلم لیگ (ن) کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا جہاں کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بڑے باؤلر بنے پھرتے تھے ، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر ان کی دو درجن وکٹیں اڑا دی ہیں ، انہوں نے لندن میں بیٹھ کر ایسی مار ماری کہ عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ، نواز شریف جلد عوام کے سامنے ہوں گے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جا چکی ہے ، ہم اسے خدا حافظ کہنے کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں ، اب عمران خان کو بنی گالہ نہیں پھینکیں گے ، اسے پاکستان سے باہر پھینک دیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جتنے سرپرائز دینے تھے دے چکے ، اب قوم عمران خان کو سرپرائز دے گی ۔