فصل آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آر پار والوں کے پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ہے ، چوروں کا ٹولہ ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار نہیں تھا لیکن آج یہ سب اکٹھے ہوئے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ آج تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،عمران خان آئندہ 5سال بھی مکمل کریں گے،عمران خان پر کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس نہیں،ضمیر فروشوں کیلئے سیاست کا راستہ ہمیشہ کیلئے رک جانا چاہیے۔
ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ منحرف ہونے والے کتنے ارکان واپس آگئے ہیں جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ جنہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ واپس آئے گا اور اگر کوئی جائے گا تو اس پر آرٹیکل 63 اے لاگو ہوگا ، یہ ووٹ جو عوام نے دیا ہے وہ عمران خان کیلئے امانت ہے ، عوام ان کا احتساب کرے گی
ضمیر فروشوں کی کوئی سیاست نہیں بچے گی ، میں راجہ ریاض کو کہتا ہوں کہ آج پانچ منٹ کیلئے گھنٹہ گھر کا چکر لگا کر دکھائیں پتہ چل جائے گا کہ عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں ۔
آر پار والوں کے پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ، فرخ حبیب
