• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اپوزیشن بیرونی طاقتوں کےذریعےآگےبڑھ رہی ہے،شفقت محمود نے بڑا الزام عائد کر دیا

Mar 27, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے ، اپوزیشن کی کوشش ملک کوپیچھےدھکیلنےکیلئےہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شفقت محمود نے کہا کہ آج صرف جلسہ نہیں فیصلہ ہوگا ، عوام نےہارس ٹریڈنگ کومستردکردیا ہے ، چور،ڈاکوؤں کوعوام کی طاقت سےشکست فاش ہوگی، اپوزیشن والےبیرونی طاقتوں کےغلام ہیں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ضمیر فروشوں کی کوئی سیاست نہیں ، عوام انتظار کئے بغیر گھروں سے نکلیں اور موٹروے سمیت کسی بھی روٹ سے جلد سے جلد اسلام آباد پہنچیں اور جلسے میں شرکت کریں ۔