اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد اور حکومتی اقدامات کے معاملے پر سپریم کورٹ سے فل بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ان کاکہناتھاکہ ہماری اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو روکے ، سپریم کورٹ فل کورٹ بینچ بنایا جائے،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے سے عوام کی قسمت لکھی جائے گی ۔
اپوزیشن رہنمائوں کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں آئین کوتوڑاگیا، تحریک عدم اعتمادوزیراعظم کو ہٹانےکاجمہوری طریقہ تھا، وزیراعظم کواندازہ نہیں کہ ہواکیاہے، جمہوری عمل کوسبوتاژکیاگیا، آئین کادفاع ہرپاکستانی کی ذمہ داری ہے، کارکن جشن منارہےہیں کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج تک عدالت سے شہید ذولفقار علی بھٹو کا انصاف نہیں ملک سکا ،ہمارا صدارتی ریفرنس جو آصف علی زرداری نے عدالت بھیجا آج تک اس عدالت میں پینڈنگ ہے ، اعلیٰ عدلیہ ضیاالحق اور مشرف کا مارشل لا نہیں روک سکی یہا ں تک کہ اعلیٰ عدلیہ بینظیر کی حکومت کو غیر آئنی طریقے سے جانے سے نہیں روک سکی لیکن ہمیں امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ عمران خان کے مارشل لا کو روکے گی ،اگر ہم قومی اسمبلی میں آئین لاگو نہیں کر سکتے تو ملک میں بھی نہیں کر سکتے ۔ کل قومی اسمبلی میں آئین کو توڑا گیا ، عمران خان ، ڈپٹی سپیکر اور صدر نے ملکر عمران خان کی انا کی خاطر آئین توڑا ،اب عدالت فیصلہ کرے کہ عمران خان کی انا ضروری ہے یا آئین پاکستان اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کوتوڑےجانےپرزیادہ تشویش ہے، ہم نےعدم اعتمادکےذریعےحکومت کاجیناحرام کیا، یہ اپنی حکومت ختم ہونےپرجشن منارہےہیں، ہم جمہوریت اورآئین کاتحفظ کرنیوالےہیں، اپنی اناکی وجہ سےعمران نیازی نےیہ سب کیا، عدم اعتمادسےپہلےمستعفی ہوکرجمہوری عمل مکمل کیاجاسکتاتھا، عوام فیصلہ کریں عمران خان کی انااہم ہے یاآئین؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملےپرفل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔
سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس، بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ سے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا
