• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

8 سے 24 مارچ تک سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر اعتراض کیوں نہ اٹھایا ، شہباز شریف نے اہم نکتہ اٹھا دیا

Apr 4, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی جسے 24 مارچ کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ، اگر حکومت کو 7 مارچ کو دھمکی آمیز مراسلہ موصول ہوا تھا تو انہوں نے اتنا عرصہ اس پر اعتراض کیوں نہیں اٹھایا ۔
اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے بھی گزشتہ روز وہی کام کیا جو 3 نومبر 2007 کو مشرف نے یہی عمل کیا تھا، عمران خان اور اس کے حواریوں نے آئین شکنی کی اور آئین کی خلاف ورزی کی ۔ سپیکر نے ایوان کی منشاء کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کو لیو گرانٹ کیوں کیا؟، سپیکر ضوابط کے مطابق کسی ایجنڈا آئٹم کو ایوان میں لاتا ہے ورنہ اپنے آفس میں ہی مسترد کر دیتا ہے ، اگر آرٹیکل 5 کے زمرے میں کوئی چیز آرہی تھی تو 24 مارچ کو اس تحریک کو ایوان کی اجازت کے بعد کیوں لیو گرانٹ کیا گیا؟، جب لیو گرانٹ کرلیا گیا تو اس کے بعد کسی بھی قسم کا رد و بدل ممکن نہیں تھا ، تحریک کو کل ووٹنگ کیلئے ہر صورت پیش کیا جانا تھا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز عمران نیازی کی بد نیتی ، آئین شکنی اور فسطائی سوچ غالب آگئی ، ڈپٹی سپیکر کو عمران نیازی نے اپنا آلہ کار بنایا ، کل جب ہاؤس میں بیٹھے تو آناً فاناً تلاوت قرآن پاک کے بعد ڈپٹی سپکر نے فوراً مائیک فواد چودھری کو دیا ، نجانے اس نے کیا کہا اور پھر ڈپٹی سپیکر نے لکھا ہوا آرڈر پڑھا اور ، انہوں نے آرٹیکل 5 کا بہانہ کر کے موشن کو ہٹا دیا ۔
آئین شکنی کی گئی ، اگر اعتراض تھا تو 8 مارچ کو جمع کرئای گئی تھی یہ تحریک ا،اگر امنریکہ سے کوئی بھاشن آیا تھا تو 7 سے 24 مارچ تک موشن کو لیو گرانٹ کیلئے پیش کیا گیا تو مراسلہ آچکا تھا تو انہوں نے کیوں نہیں اعتراض اٹھایا ، یہ سب ایک سوچ تھی شکست فاش سے بچنے کیلئے جو ہونے جا رہی تھی ، اس لئے انہوں نے جمہوریت کو مسخ کیا اور آئین کو توڑا ، آئین شکنی کی ، کل پورا دن اور رات قوم ۔ کل عدالت عظمی نے کہا کہ کوئی ماورا عدالت و قانون اقدام نہ اتھایا جائے مگر عمران ، صدر سپیکر و دپٹی سپیکر یہ اقدام اٹھا چکے تھے ، کل پھر اٹارنی جنرل کہہ چکے ہیں کہ ووٹنگ نہ ہونے کی کوئی وجہ ہی نہیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ جو شخص 7 مارچ کو دھمکی دیتا ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر انہیں ایک تقریب میں دعو کرتے ہیں اور پھر 16 مارچ کو بذریعہ ٹویٹ ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ، اگر انہیں دھمکی ملی تھی تو اس شخص کو مدعو کیوں کیا اور کیوں اس کا شکریہ ادا کیا گیا۔