• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معمر خاتون نے اپنی جائیداد راہول گاندھی کے نام کردی

Apr 5, 2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کی رہائشی معمر خاتون نے اپنی تمام تر جائیداد کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے نام کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ شہری پشپا مونجیال نے پیر کو ضلعی عدالت میں اپنی تمام جائیداد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو منتقل کرنے کے لیے وصیت نامہ جمع کروایا۔کانگریس میٹروپولیٹن صدر لال چند شرما نے کہا کہ کانگریس لیڈر کو اپنی جائیداد کا وصیت نامہ سونپتے ہوئے محترمہ مونجیال نے کہا کہ وہ راہول گاندھی کے خیالات و نظریات سے متاثر ہیں،لال چند شرما کا بتانا تھا کہ پشپا کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے اس ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
پشپا کے مطابق سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے خود کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے، وہ اس جذبے سے بہت متاثر ہیں۔
پشپا مونجیال نے سابق ریاستی صدر پریتم سنگھ کی رہائش گاہ پر راہول گاندھی کو اپنی جائیداد وقف کرنے کا وصیت نامہ دیا۔