• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کے دفاع کے لیے امریکہ نے مزید 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ،وہاں امریکی فوج کی کل تعداد کتنی ہو گئی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Oct 12, 2019

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے امریکہ نے اضافی 3 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دو اضافی فائٹر اسکواڈرن، ایک ائیر ونگ اور ائیر ڈیفنس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔امریکی وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ مئی سے خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے سعودی عرب میں اضافی 3 ہزار امریکی فوجیوں اور دو ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم (تھاڈ) بیٹریز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاسعودی عرب میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار کے قریب ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر میزائل حملے ہوئے اور اس کے بعد سعودی عرب او ر ایران میں کشیدگی بڑھ گئی ہے