• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوکرین کے صدر زیلنسکی آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ورچوئل خطاب کریں گے

Apr 6, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ورچوئل خطاب کریں گے. اس موقع پر وہ عالمی تنظیم سے مطالبہ کریں گے کہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی کھلی تحقیقات کرائی جائیں.
‘روئٹرز’ کے مطابق پیر کے روز زیلنسکی نے کہا کہ بوچا میں، جہاں یوکرین کی طرف سے روسی افواج سے شہر واپس لینے کے بعد اجتماعی قبریں اور لاشیں ملی ہیں، کم از کم 300 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں، اور انہیں بوروڈانکا اور دیگر شہروں میں بھی ہلاکتوں کی توقع ہے، یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے.
زیلنسکی نے رات گئے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ”میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ہم سب سے مکمل، شفاف تحقیقات میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے نتائج پوری بین الاقوامی برادری کو معلوم ہوں گے اور اس کی وضاحت کی جائے گی.”