• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

Apr 6, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے باآسانی7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،کپتان ایرون فنچ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔
تفصیل کے مطابق لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلی وکٹ محمد رضوان کی گری جو23سکور بنا کر گرین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ۔افتخار احمد 13سکور بنا کرایلس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم 66سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ آصف علی تین سکور بنا کرایلس کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔حسن علی 10سکور بنا کر ایبٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔خوشدل شاہ24سکور بنا کر ایلس کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔شاہین آفریدی بغیر کوئی سکور بنائے پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلس نے چار اور کیمرون گرین نے دو جبکہ ایبٹ اور زیمپا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز برا نہ تھا اوپنرز ہیڈ اور فنچ کے درمیان 40 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ہیڈ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان ایرون فنچ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور اور 55 رنز کی اننگز کی بدولت اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ایرون فنچ کے علاوہ جوش لنگس 24 اور ماکس اسٹوئنس نے 23 رنز بنائے۔