• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان سے کب واپس روانہ ہو رہی ہے ؟ جانئے

Apr 6, 2022

سڈنی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے وائٹ بال سکواڈ کے ارکان دو گروپس میں پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کا پہلا گروپ کچھ دیر بعد لاہور سے روانہ ہو گا جب کہ دوسرا بڑا گروپ سہ پہر میں روانہ ہو گا۔کپتان ایرون فنچ ، شون ایبٹ، جیسن بحرنڈورف اور مارکوس سٹونئس کچھ دیر میں براستہ دبئی ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔مارنوس لبو شین دبئی سے لندن جائیں گے، سکواڈ کے بقیہ ارکان سہ پہر کو براستہ دوحا اپنی منزل کے لیے روانہ ہوں گے۔مارنوس لبوشین کا دورہ پاکستان سے متعلق کہنا ہے کہ میرے دورے کا اختتام اچھا ہوا، میں نے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو گزشتہ رات کیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری میچ میں جیت ملی، اس کی اور زیادہ خوشی ہے۔آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی آخری صبح میں نے اٹھ کر کافی کو بہت انجوائے کیا۔