• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانوں کی طرح روس یوکرینیوں کو بھی سمجھنے میں غلطی کر بیٹھا ہے ، سابق سی آئی اے اہلکار بروس ریڈل

Apr 8, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے میں اہم پوزیشنوں پر تعینات رہنے والے سابق اہلکار بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ “روس نے 1980ء کی دہائی میں جس طرح افغانوں کو سمجھنے میں غلطی کی تھی، ایسا لگتا ہے کہ آج ایک بار پھر وہ یوکرینیوں کو سمجھنے میں غلطی کر بیٹھا ہے.”
واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں بروس ریڈل کا کہنا تھا کہ “اس ناکامی میں ستم ظریفی یہ ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے والا پیوٹن سوویت یونین کے ٹوٹنے کے جواز کے طور پر اپنی کھوئی ہوئی شان بحال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.روس کا یوکرین پر حملہ “صدی کی سب سے بڑی جغرافیائی سیاسی تباہی” قرار دیا جا سکتا ہے. کچھ ایسی ہی غلطیاں، جنہوں نے سوویت رہنماؤں کو ان کی سلطنت کے خاتمے تک پریشان کیے رکھا، پیوٹن آج پھر انہیں دہرانے نکل پڑا ہے.