• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

Apr 8, 2022

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) وزیر صحت کیرولینا ڈاریس نے کہا ہے کہ حکومت 19 اپریل سے اندرونی جگہوں پر ماسک کا استعمال ختم کرنے کی منظوری دے گی تاہم محکمہ صحت کے عہدیداروں کی ہدایات کی روشنی میں پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں، نرسنگ ہومز، میں ماسک کا استعمال جاری رہے گا۔
سپین کے متعدد صوبوں بشمول کاتالونیا،مادرید کی جانب سے مرکزی حکومت سے ماسک کے خاتمے کا مطالبہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کیاجارہاتھا۔
فرانس، برطانیہ ناروے جیسے کئی ممالک اس پابندی کو پہلے ہی ختم کرچکے ہیں۔