• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سوشل میڈیا انفلوئنسر لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار کر پولیس کو کال کردی

Apr 10, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر لڑکی نے چھری کے وار کرکے اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ دی سن کے مطابق 25سالہ کورٹنی کلینے اور اس کا 27سالہ بوائے فرینڈ کرسچین اوبومسیلی امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ کورٹنی نے فلیٹ میں ہی کرسچین پر حملہ کیا اور اسے شدید زخمی کرکے خود ہی پولیس کو کال کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جب پولیس ان کے فلیٹ پر پہنچی تو کرسچین شدید زخمی حالت میں، خون میں لت پت پڑا تڑپ رہا تھا۔ کورٹنی نے اس کے کندھے کے قریب سینے میں چھری گھونپی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر کرسچین کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کورٹنی کو گرفتار کرکے دماغی امراض کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاکہ اس کی ذہنی صحت کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔
پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورٹنی اور کرسچین کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر کورٹنی نے اس پر حملہ کر دیا۔ دوسری طرف کورٹنی اور کرسچین کے باہمی دوستوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان جھگڑا معمول کی بات تھی۔ کورٹنی اکثر کرسچین پر ہاتھ بھی اٹھاتی تھی۔تاہم کرسچین نے کبھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔پولیس کے مطابق کورٹنی بالغوں کی ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر ماڈلنگ کرتی تھی جہاں وہ اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے خاطرخواہ رقم کما رہی تھی۔