• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Oct 12, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم 26 اکتوبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ہم نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔چینل ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ ہیڈکوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔واضح رہے کہ مصباح الحق چند روز قبل پریس کانفرنس میں دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس کئے جانے سے متعلق بات کرچکے ہیں۔