• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرفراز کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کیلئے کو ن سی شخصیت منائے گی ؟ مصباح الحق نہیں بلکہ ۔۔ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Oct 12, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کیلئے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی راضی کریں گے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے دونوں کے درمیان اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے تاہم پی سی بی فوری کوئی اقدام اٹھانے کے حق میں نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو کم ازکم نومبر میں شیڈول دورئہ آسٹریلیا تک ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے سرفراز احمد کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں ٹیسٹ کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو جائے گا،بورڈ کے سربراہ ان کا اعتماد بحال کرنے کے علاوہ ایک فارمیٹ کا بوجھ کم کرنے کی بات بھی کریں گے۔

سرفراز احمد اتوار کو فیصل آباد میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کررہے ہیں،آسٹریلیا سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ایونٹ کا پہلا راو¿نڈ مکمل ہونے پر ہوگا۔