• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کم عمر لڑکی سے معاشقے پر ناروے کے وزیر دفاع مستعفی

Apr 11, 2022

اوسلو (ویب ڈیسک )ناروے کے وزیر دفاع ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ خفیہ معاشقے کی معلومات منظرعام پر آنے کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔وزیر دفاع کا عشق ایک 18سالہ ہائی اسکول کی طالبہ کے ساتھ سال 2005میں شروع ہوا تھا جب ایناکسن خود 50برس کے تھے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر دفاع اوڈ روجر ایناکسن کا اپنے سے انتہائی کم عمر لڑکی کے ساتھ طویل عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا۔ناروے کے وزیراعظم جوناس گاہر سٹور نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ’انہوں وزیر دفاع کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور یہ ایک ضروری فیصلہ تھا۔اوڈ روجر ایناکسن نے اپنے رومانوی تعلق کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے کئی بُرے فیصلے کیے اور وہ اپنے فعل پر معافی مانگتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کی زندگی مشکل ہوئی۔ناروے کے اخبار وی جی نے لکھا کہ طالبہ ا سکول ٹرپ پر ناروے کی پارلیمنٹ کے دورے پر آئی تھیں جب ان کی ملاقات سینٹر پارٹی کے رکن ایناکسن سے ہوئی۔اخبار کے مطابق اسکول ٹرپ کے بعد طالبہ اور ایناکسن کے درمیان انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ایک رومانوی تعلق قائم ہوا۔