• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلپائن میں طوفان ، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ،58 افراد ہلاک

Apr 14, 2022

منیلا(نمائندہ خصوصی) فلپائن میں طوفان ، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ، اب تک 58 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ اب تک 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب مسلسل جاری رہنے والی بارش اور لینڈ سلائینڈنگ کے واقعات میں متعدد افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں ۔