نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی ریاست نیو یارک کے لیفٹیننٹ گورنر برائن بینجمن نے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. ان کے استعفیٰ کو نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوچول نے فوری طور پر قبول کر لیا ہے. بینجمن کو وفاقی رشوت ستانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا.
برائن بینجمن پر ایک ڈیموکریٹ ریاستی سینیٹر کے طور پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کے معاہدے کے بدلے میں ایک غیر منافع بخش تنظیم سے پچاس ہزار ڈالر ریاستی فنڈز وصول کرنے کا الزام تھا. اس کے علاوہ ایک رئیل اسٹیٹ سے مہم میں حصہ لینے کی سکیم میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا گیا تھا.
رشوت ستانی، دھوکہ دہی، سازش اور ریکارڈ کی جعلسازی کے الزامات میں گرفتار ہونے کے بعد بینجمن نے منگل کو مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں ابتدائی پیشی میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے. انہیں دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.
نیو یارک کے لیفٹیننٹ گورنر نے کرپشن کے الزام میں گرفتاری پر استعفیٰ دے دیا
