اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملہ قابل مذمت اور پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ہم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ عالمی برادری لمحہ آگیا ہے کہ وہ معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کرائے ۔
وزیراعظم کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی مذمت
