اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے معروف مذہبی سکالر امام حامد سلیمی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ وہ حضرت ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرح بولتے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر 29سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں امام سلیمی، عمران خان کی توصیف کر رہے ہوتے ہیں۔یہ ویڈیو امام سلیمی کے گزشتہ جمعہ مبارک کے خطبے کے دوران بنائی گئی۔
امام سلیمی اپنے اس خطبہ جمعة المبارک میں عمران خان کو امت مسلمہ کا لیڈر قرار دیتے ہوئے حاضرین سے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان اور عمران خان کے لیے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ”ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ملک (پاکستان)اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا۔ چنانچہ آج اگر ہم اسلام کے علاوہ کسی اور چیز کے متلاشی ہوتے ہیں تو ہم ناکام ہوں گے۔ “