• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو نے اپنےنومولود بیٹے کی وفات کی تصدیق کر دی

Apr 21, 2022

لندن(نمائندہ خصوصی)دنیا ئےفٹ بال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی اہلیہ جیورجیناروڈریگز نے بیٹے کی موت کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈکے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑوا بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی لیکن اب میاں بیو ی نے بیٹے کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے ،یہ ایسا درد ہے جسے سب والدین محسوس کر سکتے ہیں۔ ہماری بچی کی موجودگی ہی ہمیں اس لمحے کو کچھ امید اور خوشی کے ساتھ جینے کی طاقت دیتی ہے۔
معروف فٹبالر نے ہسپتال کے عملے کا ان کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس وقت رنجیدہ ہیں اس لیے ہمیں اکیلا رہنے دیا جائے ۔