لاہور (نمائندہ خصوصی) نئی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، انہیں عمران خان نے بطور وزیر اعظم اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ کو ہٹا کر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو دو نام بھجوائے جائیں گے جن میں سے ایک پر اتفاق کیا جائے گا۔ دوسری جانب رمیز راجہ نے پی سی بی سٹاف سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے اس لیے بے یقینی کی کیفیت ختم ہونی چاہیے اور تمام لوگوں کو کام کرنا چاہیے۔
عمران خان کے لگائے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مستقبل کیا ہوگا؟ شہباز شریف نے فیصلہ کرلیا
