لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز مالکان میں ایک بار پھر ٹھن گئی ۔
انگلش جریدے ایکسپریس ٹربیون نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائز مالکا ن کی جانب سے پی سی بی چیئر مین رمیز راجہ کے پاکستان سپر لیگ جیسی جونیئر لیگ کرانے کے بیان پر اختلاف سامنے آیا ہے ، فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ جونیئر لیگ لانچ کرنے سے پی ایس ایل برانڈ کو نقصان پہنچے گااور نہ ہی ہیں جونیئر لیگ کرانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا گیا ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 5اور 6کے ایڈیشن کے اکاونٹس کی تفصیلات کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دیا گیا ، واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بور ڈ رمیز راجہ نے بیان دیا تھا کہ پی ایس ایل7میں ہر فرنچائز کو 90کروڑ روپے منافع آیا ہے لیکن فرنچائز مالکان نے اس بات کی تردیدکر دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اکاو¿نٹس کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، اس لیے اتنی بڑی رقم وصول کرنے کی تفصیلات کیسے معلوم ہوسکتی ہیں۔