لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، کرکٹ ماہرین اور سابق کرکٹرز کے بعد قومی فاسٹ بولر حسن علی بھی پرانے ڈومیسٹک سسٹم کے حامی نکلے۔غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے نہ صرف لوگوں کو روزگار میسر ہوتا ہے بلکہ نوجوانوں کو ٹیلنٹ دکھانے کے بھی زیادہ مواقع ملتےہیں، 22 کروڑ کی آبادی کے لیے صرف چھ علاقائی ٹیمیں ناکافی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جتنی زیادہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان کا دوہ کریں گی اتنے ہی زیادہ نوجوان کرکٹ کی طرف راغب ہوں گے۔