• Fri. Apr 19th, 2024

اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Apr 26, 2022

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔
شعیب اختر نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔
دوسری جانب اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شان شاہد نے کہا کہ “واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گزشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی، عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا”۔
شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوئی ہے۔