• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سفاک خاتون نے اپنی چار سالہ نواسی کو شراب کی آدھی بوتل پلا کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا

Apr 26, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سفاک خاتون نے اپنی چار سالہ نواسی کو شراب کی آدھی بوتل پلا کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق اس بچی کا نام شینا ریکارڈ بتایا گیا ہے جس کی 53سالہ نانی روزینا ریکارڈ نے اسے شراب کی آدھی بوتل پلائی۔ شراب کی یہ مقدار بالغ افراد کے لیے مقرر کردہ مقدار سے بھی 8گنا یادہ تھی۔
نانی نے جب یہ سفاکانہ حرکت کی تو بچی کی 28سالہ ماں کادیجہ ریکارڈ بھی پاس موجود تھی اور وہ یہ سب کچھ دیکھ رہی تھی۔ پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم خواتین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔