• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قرض ادا نہ کرنے پر ازبکستانی کو قتل کرنے کے الزام میں روسی شہری گرفتار

Aug 4, 2022

سیول (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریامیں ازبکستانی شخص کو قرض ادا نہ کرنے پر مبینہ طور پر قتل کرنے والے روسی شخص کو 3دن بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق روسی شخص نے مبینہ طور پر ازبکستانی شخص کو “ھواسونگ “شہر میں قتل کیا ، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ جرم ازبکستانی شخص کے ادھار کی رقم واپس کرنے سے انکار پر کیا ، پولیس کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ازبکستانی شہری کو فرار ہونے سے قبل گزشتہ ہفتے کو “ھواسونگ “کے سونگسان ضلع میں اس کے گھر پر متعدد بار چاقو سے وار کر کے زخمی کیا، زخمی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور روسی شہری کو کوریا کے جنوب مشرقی شہر تھیگو سے گرفتار کر لیا گیا۔