• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

Aug 6, 2022

بنکاک (نمائندہ خصوصی) تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کی زد میں آکر 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 41 جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبے چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ سپاٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کلب کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ انتہائی تیزی سے پھیلی ۔

اطلاعات کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ہونے اور موسیقی کے شور کے باعث متعدد لوگوں کو آتشزدگی کا علم نہ ہوسکا اور جب انہیں علم ہوا تب تک آتش گیر فوم نے آگ کو پکڑ لیا اور ان افراد کو باہر نکلنے کا راستہ نہ مل سکا۔