راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ارشد ندیم نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔پاک افواج نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ” شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا”۔