• Fri. Apr 19th, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Aug 8, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان سپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔

” جنگ ” کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی احسان مزاری نے بھی ارشد ندیم کو زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔