ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان اپنے ایک مداح کی اچانک آمد پرپریشانی کا شکار ہوگئے،بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بیرون ملک سے ممبئی واپسی پرغیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان بیرون ملک شوٹنگ سے واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے۔شاہ رخ خان ممبئی اپنے بیٹوں آریان خان اورابرام خان کے ساتھ جیسے ہی ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلے ایک مداح نے اچانک ان کا ہاتھ زبردستی پکڑ لیا اورسلیفی بنانے کی کوشش کی۔
شاہ رخ خان مداح کی اچانک آمد سے گھبرا گئے۔ ایسے میں آریان اپنے والد کی مدد کو آگے بڑھے اوران کا بازوپکڑ گاڑی تک لے گئے۔ آریان خان نے یقینی بنایا کہ کوئی دوسرا شخص شاہ رخ خان تک نہ پہنچ سکے۔ شاہ رخ کے گھبرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہ رخ خان بیرون ملک سے فیملی کے ہمراہ ممبئی پہنچے تو ایئر پورٹ پر مداح نے اچانک ان کا ہاتھ پکڑ لیا پھر ساتھ موجود بیٹے آریان نے کیا کیا؟ جانئے
