• Fri. Mar 29th, 2024

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی مخالف کرتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کریں انیس قائمخانی

Oct 13, 2019

ساہیوال(مزمل حسین) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائمخانی،اشفاق منگی وائس چیئرمین، شبیر احمد قائمخانی سابق صوبائی وزیر و پاک سرزمین پارٹی سندھ کے صدر ویگر پارٹی رہنماؤں کی پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے ساہیول ڈویثرن کے عہدیداران کی دعوت پر ساہیوال آمد اور پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے عہدیداران کا اعلان کیا
ملک کامران اعوان،سکندر خان نے ساہیوال سے شمولیت کی جبکہ پاکپتن سے میاں فضل بودلہ اور راؤ ہارون نے پاکپتن سے پارٹی میں شمولیت کی
اس موقعہ پر انیس قائمخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ مخالف کرتے ہیں ملک کے جو حالات چل رہے ہیں اس دھرنوں کی بجائے تمام جماعتوں کو یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ الیکشن کے دوران عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں پیپلز پارٹی نے عوام کرپشن اور کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا سندھ کے حالات ابتر ہیں کراچی پاکستان کا حب ہے جہاں سے پاکستان کا آدھی سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے پیپلز پارٹی کے کرپٹ وزراء نے اس شہر کو کچرے میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاک سرزمین پارٹی کے پورے پنجاب تنظیم سازی کر رہے ہیں اور پنجاب کے ہر شہر میں اپنی پارٹی کا منشور پہنچائیں گے